ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آندرے ترسچکے نے مغل حکمراں اورنگ زیب کی سوانح حیات لکھی

آندرے ترسچکے نے مغل حکمراں اورنگ زیب کی سوانح حیات لکھی

Mon, 16 Jan 2017 11:07:19  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )تاریخ داں آندرے ترسچکے نے عظیم حکمراں اورنگ زیب کی سوانح عمری لکھی ہے، جس میں مشہورمغل حکمران پر نئے نظریہ سے روشنی ڈالی گئی ہے۔’’اورنگ زیب:دی مین اینڈ دی متھ‘‘ نامی کتاب شائع کرنے والے پبلشر پینگوئن رینڈم ہاؤس نے کہا کہ حالانکہ بہت سے لوگ نوآبادیاتی دور کے مفکرین سے اتفاق رکھتے ہیں کہ اورنگ ز یب ہندوؤں سے نفرت کرتے تھے، لیکن ان کے بارے میں ایک ان کہا پہلو بھی ہے کہ وہ ہندوؤں کے نزدیک مقبول بادشاہ بننے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔پبلشر نے کہاکہ بے باک اوردلچسپ سوانح عمری سے آندرے ترسچکے نے مغل حکمراں کے نئے پہلو پربحث کاآغازکردیا ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ اورنگ زیب عالمگیر(1658-1707)چھٹے مغل حکمران تھے ، اس وقت ملک کے ایک خاص طبقے میں اورنگ زیب عالمگیر کے تئیں کافی نفرت ہے، اورنگ زیب کو ہندوؤں سے نفرت کرنے والا، ہندوؤں کا قاتل اور مذہب کے تئیں شدت پسند انہ اور جدید نقطہ نظر میں ایک بدنام حکمران سمجھاجاتا ہے۔ترسچکے نیوجرسی میں نیوارک کی رٹگرس یونیورسٹی میں جنوبی ایشیائی تاریخ کا مطالعہ اور تحقیق پر کام کرتی ہیں۔وہ جدید اور جدیدتر ہندوستان کی ثقافتی، شاہی اوردانشورانہ تاریخ کی ماہرہیں۔ان کی پہلی کتاب ’کلچر آف انکاؤنٹرس:سنسکرت ایٹ دی مغل کورٹ ‘ادب، سماج اورسیاست میں سنسکرت کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی کتاب ہے۔سنسکرت نے 1560سے 1650کے دوران فارسی بولنے والی مغلیہ دور کی عدالتوں میں کافی اضافہ کیا تھا ۔


Share: